5 اکتوبر 2026 - 10:05
یمن پر سعودی حملوں میں خطرناک اضافہ، فضائی حملوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 106 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 106 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔

یحییٰ سریع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا سمیت الجوف، تعز، عمران، حجہ اور صعدہ کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تازہ حملوں کے بعد یمن کے خلاف سعودی فضائی حملوں کی مجموعی تعداد 1516 تک پہنچ گئی ہے۔

یمنی ترجمان نے ان حملوں کو یمن کی سرزمین کے خلاف جاری جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha